
دنیا
اسرائیل میں پھر پھوٹ پڑے مظاہرے، کیوں؟
شیعہ نیوز:تل ابیب کے سیکڑوں باشندوں نے رہائش اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی کابینہ کی تحلیل اور اندرونی تنازعات کے خلاف جدوجہد کے دوران تل ابیب کے دو ہزار سے زائد باشندوں نے احتجاج کیا۔
"ٹائمز آف اسرائیل” اخبار نے لکھا کہ تل ابیب کے رہائشیوں نے مرکزی چوکوں میں سے ایک میں رات کے اجتماع میں مکانات کی آسمان چھوتی قیمتوں اور رہائش کے اخراجات کے خلاف احتجاج کیا۔
ان مظاہروں کے علاوہ سوشل میڈیا پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کی مہم سے بھی 22 ہزار حامی جڑ گئے ہیں۔
اس مظاہرے کے منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ حکام کی جانب سے صرف شور و شرابہ نہیں چاہتے اور عملی اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس مہم کی واضح درخواستوں اور مطالبات کی فہرست تیار ہونے جا رہی ہے۔