دنیا

تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

شیعہ نیوز: حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے اہل خانہ اور دیگر صیہونیوں نے کل رات بھی حکومت مخالف مظاہرے کئے اور غزہ میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ فوری سمجھوتہ کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حوثیوں کا بحیرہ احمرمیں امریکی جہاز پر حملہ، متعدد ہلاک اور زخمی

یہ مظاہرے ایسی حالت میں ہو رہے ہيں کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے چند ہفتہ قبل ایک بیان میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے گھر والوں کی فوری رہائی کے مطالبے کے جواب میں کہا تھا کہ ہماری ترجیح حماس کی تباہی ہے اور غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی زیادہ اہم نہیں ہے۔

سات اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد سے، صیہونیوں اور خاص طور پر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ سمیت صیہونی حکومت کے سیاسی اور سیکورٹی حلقوں نے بھی بارہا، نیتن یاہو اور اس کے حکمراں اتحاد کو فلسطینیوں کی مزاحمت کے مقابلے میں اس حکومت کی بے بسی اور اس آپریشن کے وقوع پذیر ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور جنگی انتظام میں نیتن یاہو کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button