دنیا

امریکی دورے کے دوران نیتن یاہو کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے جمعرات کی شام کو اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں ہزاروں مظاہرین اس وقت احتجاج کرتے ہوئے نکل آئے جب نتین یاھو امریکی کانگریس سے خطاب کی تیاری کررہے تھے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا کہ سینکڑوں اسرائیلی اب تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب مظاہرہ کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ "اب ڈیل” کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس رہنما ابو عرہ اسرائیلی حراست میں جام شہادت نوش کر گئے

فلسطینی غزہ کی پٹی کے حوالے سے نیتن یاہو کی پالیسیوں پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان مرکزی سڑک پنسلوانیا ایونیو پر ٹریفک بند کر دی۔

امریکی مسلمانوں اور فلسطینیوں کے علاوہ کئی یہودی غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے جو نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں نے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "غزہ میں فوری جنگ بندی”، "بی بی نسل کشی”، "بائیڈن نسل کشی” اور "آزاد فلسطین” جیسے جملے درج تھے۔

اس تناظر میں نجی اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ “نیتن یاہو شام (بدھ) امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں سےخطاب کریں گے۔ کانگریس کے 86 ارکان نے نتین یاھو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button