پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین پر جاری مظالم کیخلاف آئی ایس او کراچی کے تحت احتجاجی مظاہرے

احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے مختلف اضلاع اور یونٹس کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نمازِ جمعہ بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے ڈرگ روڈ یونٹ نے مسجد و امام بارگاہ امامیہ قدیم میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اسی طرح ضلع سینٹرل کے نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ جعفریہ نارتھ کراچی میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مظلومین کے حق میں نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا یوم احتجاج

ضلع ملیر/کورنگی کے کورنگی یونٹ کی جانب سے بھی مسجد و امام بارگاہ عزا خانہ صغریٰ، کورنگی نمبر 4 میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا، جہاں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button