
صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار کھیتران ٹک ٹاک ویڈیو پر برہم
شیعہ نیوز: ناک صاف کرنیکی ویڈیو وائرل ہونے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار کھیتران نے اسمبلی میں نکتہ اٹھا لیا۔
سردار کھیتران نے کہا کہ ملوث شخص کو قانون بھی سزا دیگی، اور ہم خود بھی سزا دینگے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار عبدالرحمان کھیتران برہم ہو گئے۔ ملوث افراد کو قانون کے ساتھ ساتھ خود سزا دینے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہرخٹک
اسمبلی اجلاس کے موقع پر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے یہ نکتہ اٹھایا کہ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی سے ان کی اور نور محمد دمڑ کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی ہے۔
جس میں نور محمد دمڑ اپنی ناک صاف کر رہے ہیں، جبکہ سردار کھیتران کا ہاتھ ان کے پیچھے ہے۔ انہوں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ویڈیو بنانے والے شخص کو تلاش کرکے سزا دی جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مبینہ شخص کو حکومت بھی سزا دے گی اور ہم خود بھی اپنی سزا دیں گے۔
ان کے بعد صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناک صاف کرنا کوئی غلط کام نہیں ہے۔ میڈیا کو گھر کی باتیں گھر میں ہی رکھنی چاہئے۔ کیا میڈیا ہماری بے عزتی کے لئے اجلاس میں آتی ہے۔