
مشرق وسطی
غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی اشتعال انگیز پروازیں
شیعہ نیوز: صیہونی فوج نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی تنظیموں نے بیت المقدس میں پرچم ریلی جیسے اشتعال انگیز اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، راکٹ فائر کیے تو غزہ پر شدید حملے کیے جائیں گے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ آج رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔
صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ، غزہ پر حملے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے