Uncategorized

ملیر PS۔127میں صحت تعلیم اور صفائی کے بہتر انتظام کو یقینی بنائیں گے، علی عباس عابدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملیر کے اس حلقہ میں صحت، تعلیم، نکاسی آب سمیت آمدو رفت کے راستوں کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہے، یہ حلقہ کراچی شہر کے اتنہائی اہم علاقوں میں شامل ہونے کے باوجود تباہ حالی کا شکار ہے، یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندگاں نے کبھی اس حلقہ کی عوام کے لئے خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دیں، اگر دی ہوتی تو آج یہ حلقہ اس حالت میں نہیں ہوتا جیسا دیکھائی دے رہا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر سے PS۔127میں ضمنی الیکشن کے لئے نامزد امیدوار سید علی عباس عابدی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی عباس عابدی نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قدم بڑھا یا ہے، اگر عوام نے اعتماد کیا تو ہم انکی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشیش کریں گے، اس حلقہ کے دیرینہ مسائل کو اسمبلیوں تک لے کرجائیں گے اور وہاں سے ملنے والے فنڈز کو حلقہ کی عوام پر ہی خرچ کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیاد ی ضروریات کو پورا کرنے میں ہر گھڑ ی مجلس وحدت مسلمین موجود ہے تعلیم،صحت اور صفائی جیسے بنیادی حق عوام سے چھین لیا گیا ہے ہم اسے واپس دلائیں گے اور حلقہ کی خوشحالی کو بحال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button