Uncategorized

کراچی: PS89پی ٹی آئی نے شیعہ کو ٹکٹ دیا، ووٹ دینا حرام، سپاہ صحابہ کی مسجد سے اعلانات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیوچر کالونی سے ملحقہ آبادی کی مسجد میں مولوی نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینا حرام قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف نے شیعہ کافر (علی حسین نقوی) کو ٹکٹ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق یہ مولوی راہ حق پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کرتا رہا، خبر ہے کہ اس ہی علاقے میں تحریک انصاف کے پٹھان برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جو مکتبی اعتبار سے دیوبندی ہیں نے مسجد کے مولوی کو سبق سکھایا ہے اور راہ حق پارٹی کے لئے مسجد کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ راہ حق پارٹی کالعدم سپاہ صحابہ کا دوسرا نام ہے ، اس وقت ملک بھر سے سیکڑوں تکفیری دہشتگرد اس پارٹی سے کھڑے ہوئے ہیں، یہ جماعت ایک شدت پسند و تکفیری جماعت ہے جسکا حال و ماضی پاکستانیوں کے خون سے داغ دار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button