اہم پاکستانی خبریں

بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار نہیں وہ خود ڈی چوک آئیں، بیرسٹر گوہر

شیعہ نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار نہیں وہ خود ڈی چوک آئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے انہوں نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران بتائیں ہمارے احتجاج کے لیے سزائے موت کیوں؟ پاکستان تحریک انصاف ایک ذمہ دار جماعت ہے، کسی کو تخریب کار اور قاتل لیگ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دھرنے میں کسی رہنما کو کنٹینر پر پہنچنے کا نہیں کہا، ہمارے ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی اور نظریے کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الگ اور خیبرپختونخوا حکومت دو الگ چیزیں ہیں، پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے غلط خبریں پھیلاتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، بانی تک رسائی نہیں اسی لیے استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button