اہم پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کا حکومت پر آئینی ترمیم کیلئے کروڑوں روپے دیکر اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانے کا الزام

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جنید اکبر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی ترمیم کیلئے کروڑوں روپے دیکر اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانا چاہتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماء بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے اسی پارلیمنٹ سے نمبر پورے کریں گے۔ اس پر تحریک انصاف کے جنید اکبر خان نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا یہ ممکن ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہی نہ رہے کیونکہ حکومت آئینی ترمیم کیلئے وفاداریاں تبدیل کروانے کیلئے 50 50 کروڑ کی پیشکش کررہی ہے۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو این او سی کیلئے درخواست نہیں دی گئی کیونکہ ہمیں اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج ضرور کریں گے، اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے کہ ہمارے خلاف ایف آر کاٹی جائیں کیونکہ ہمارے خلاف پہلے ہی بہت ایف آر کاٹی جا چکی ہیں۔ مسلم لیگ نون کے بیرسٹر عقیل نے پنجابی زبان میں کہا اِن کا ایف آرز کا جھاکا لے گیا ہے (یعنی ایف آئی آررز کا خوف ختم ہوگیا ہے)۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button