پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے بغیر الیکشن لڑنے کا نتیجہ، پی ٹی آئی کو بدترین شکست

پی ٹی آئی سندھ اور کراچی کی قیادت نے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کوملک کے تین صوبوں میں اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے بغیر سندھ بالخصوص کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطبابق وفاق، پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف نے شیعہ قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑا جس کا نتیجہ کامیابی کی صورتوں میں نکلا تاہم سندھ اور بالخصوص کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی جانب سے اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو اہمیت نہ دینا اور ان کے بغیر الیکشن لڑنے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا۔

سندھ بالخصوص کراچی میں واضح اکثریت سےمتوقع جیت کا دعوی کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات میں شدید دھچکا لگا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کے حلقوں میں یہ بات زیر گردش ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بالخصوص کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت سے الیکشن لڑا جاتا تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایم کیو ایم کو چاہیے الیکشن حکومت سے الگ ہو کر لڑے، شیخ رشید

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے علیحدہ الیکشن لڑنے کا زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوا ہے جو اس وقت شہرت کی بلندیوں پر موجود تھی جبکہ دونوں جماعتوں کے علیحدی انتخابات میں حصہ لینے سے ووٹرز کی ایک بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے میں تذبذب کا شکار بھی نظر آئی۔

مجلس وحدت مسلمین کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ اور کراچی کی قیادت نے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جس کے سبب الیکشن میں اتحاد ناممکن ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button