پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تبدیلی سرکار ن لیگ کے نقش قدم پر، کالعدم جماعتوں میں پرامن شیعہ تنظیموں کے نام شامل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تبدیلی سرکار بھی ن لیگ کے نقش قدم پر چلنے لگی، سعودی ریالوں، امریکی ڈالروں اور را کے ایجنڈے پر کام کرنے والی دہشتگرد تکفیری جماعتوں کے ساتھ پر امن شیعہ تنظیموں کے نام بھی کالعدم جماوعتوں کی فہرست میں شامل کردیئے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان جماعتوں اور تنظیموں کو زکواۃ و عطیات نہ دیئے جائیں۔ لیکن افسوس ریاستی اداروں نے روائتی بیلنس پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تحریک جعفریہ پاکستان سمیت متعدد پرامن شیعہ تنظیموں کو ان ملک دشمن کالعدم تکفیری وہابی دہشت گردجماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسلمان دل کھول کر صدقات و عطیات دیتے ہیں اور زکواۃ ادا کرتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی ایسی 79 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے، جن پر صدقات و عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں، تنظیموں کو عطیات دینا اور ان کی معاونت قانوناً جرم ہے۔ شہری اپنی زکواۃ، عطیات ضرورت مندوں اور حقداروں کو دیں، زکواۃ و عطیات دیتے ہوئے اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ کے عطیات کالعدم تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی کالعدم جماعتوں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں، اسی طرح لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام (جیش محمد)، اسلامی تحریک (سابق تحریک جعفریہ)، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان اور حزب التحریر بھی کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔ خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان بھی کالعدم ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت اور بلوچستان بنیاد پرست آرمی بھی کالعدم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button