اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عمران خان کی تحریک انصاف حکومت ناکام ہوچکی ہے، علامہ ناظر تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔
علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ایسی صورتحال میں پاکستان کے عوام انتہائی مشکلات اور اذیت سے دوچار ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں مظلوم کو ظلم سہنے کی بجائے ظالم کے مقابل میں قیام کرنا چاہیئے
انہوں نےسوال کیا کہ اٹھارہ ہزار روپے کمانے والا اپنے بچوں کی فیس گھر کا کرایاادا کرے یا یوٹیلیٹی کے بل ادا کرے؟ لوگ فاقوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جو حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔