پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پی ٹی آئی مینڈیٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، حکومت سازی اسی کا حق ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں دو سال سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہے، سب پریشان رہے، جو کچھ ہوا، سب کی امیدیں الیکشن سے وابستہ تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کی قیادت میں وفد جس میں ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا غضنفر نقوی، سید تہور عباس، تنویر مہدی، میڈیا کوارڈنیٹر سید توقیر زیدی شامل تھے، انہوں نے سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی، ان کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو سال سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہے، اس سے سب پریشان رہے۔ جو کچھ ہوا، سب کی امیدیں الیکشن سے وابستہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو ایک بند گلی میں لے جانے کی کوشش کی گئی۔ علامہ احمد اقبال نے کہا کہ الیکشن میں عوام کامینڈیٹ کھل کر چوری کیا گیا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مینڈیٹ ملا، جسے بھونڈے انداز سے چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی مینڈیٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کیلئے ویژن رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور پر آئین پر عمل درآمد کیا جائے۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خود مختاری اور عوامی حقوق ہمارا مطالبہ تھا۔ پی ٹی آئی سے بہت سے بنیادی نکات پر اتفاق تھا۔ پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ سے جیتی ہے تو وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی اس کا حق ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں، وہ محب وطن ہیں اور انہوں نے ملک کیلئے ڈیلیور کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ عوام نے ان کے وژن کو قبول کیا۔ پی ٹی آئی کو ہروانے کیلئے پوری حکومتی مشینری استعمال کی گئی۔ غلامی نامنظور ہمارا مشترکہ نعرہ ہے، ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، تاکہ آئین کی عملداری ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button