پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پی ٹی آئی کا پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کی بجائے سنی اتحاد کونسل کا نام استعمال کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے ایم ڈبلیو ایم کی بجائے اب سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے، تحریک انصاف پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ہی اپنی حکومت بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر شدید تحفظات تھے، اور تحریک انصاف کے اندر سینیئر رہنماوں نے ایم ڈبلیو ایم کے شیعہ جماعت ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے باعث متبادل کے طور پر سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین اب سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اراکین کل الیکشن کمیشن جا کر دستاویز جمع کرائیں گے، جن میں اپنی وابستگی سنی اتحاد کونسل کیساتھ ظاہر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button