اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی۔ مینار پاکستان جلسہ کے اعلان نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے دن میں تارے دکھا دئیے ہیں۔ مینار پاکستان کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں محب وطن جلسے میں شرکت کرکے امیورٹڈ حکمرانوں سے اظہار نفرت کریں گے۔ مینار پاکستان کا جلسہ سیاست کے دھاروں کا رخ بدل دے گا۔ حکومت فساد اور انتشار کی بجائے انتخابات کروائے۔ زمان پارک میں لاقانونیت کا ذمہ دار رانا ثنااللہ اور محسن نقوی ہے۔ حکمران ماڈل ٹاؤن کی طرز پر ایک اور سانحہ چاہتے ہیں۔قاتل حکمرانوں کو ایک لمحہ بھی مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بدبخت حکمرانوں کی ضد نے پورے ملک کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ مینار پاکستان جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ نگران حکومت اتنے ظلم کرے جتنے وہ خود برداشت کرسکے۔ رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ کارکنان پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔ مینار پاکستان جلسے میں ملک بھر سے سنی اتحاد کونسل کے کارکنان شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ میں شرکت کیلئے تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا نگران حکومت چند دن کی مہمان اداکار ہے جو امپورٹڈ حکومت کی ہدایات پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ تحریک انصاف سب سے مقبول، وفاق کی علامت اور امن کی داعی جماعت ہے۔ حب الوطنی اور امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔ محب وطن قوتوں کو مشتعل کرنے کی ملک دشمن کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ زمان پارک نے حکومت کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اجلاس سے صاحبزادہ حسن رضا، سید جواد الحسن کاظمی، ارشد مصطفائی، محمد خالد نور، ملک بخش الٰہی، میاں فہیم اختر، الحاج محمد اکبر نقشبندی، راو حسیب احمد، الحاج سرفراز احمد تارڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button