مشرق وسطی

غزہ کی فوری نجات کے لیے عوامی بیداری اور اقدامات ناگزیر ہیں، اخوان المسلمین

شیعہ نیوز: اخوان المسلمین نے غزہ میں صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کو نجات دینے کے لیے امت مسلمہ کو بیدار اور خود اقدام کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین نے غزہ، لبنان اور شام پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف فوری عوامی بیداری اور عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری تنظیم نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو محاصرہ، قتل عام اور بھوک میں مبتلا کرنا محض ایک انسانی مسئلہ نہیں بلکہ ایک منظم استعماری منصوبہ ہے جس کا مقصد مسئلۂ فلسطین کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی کی فلورنس یونیورسٹی کا اسرائیلی سائنسی اداروں کیساتھ تعاون منقطع

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جاری وحشیانہ کارروائیاں دنیا کے سامنے اس کے چہرے کو بے نقاب کرچکی ہیں، لیکن اس کے باوجود بڑی عالمی طاقتیں فلسطینیوں کی نسل کشی، جبری ہجرت اور بیت القدس اور پورے خطے پر تسلط کے صہیونی منصوبے کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔

اخوان المسلمین نے غزہ کی جنگ کو خطے کے دیگر علاقوں کی صورت حال سے مربوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے صرف غزہ تک محدود نہیں رہے بلکہ لبنان، یمن، ایران اور شام پر بھی لگاتار جارحیت ہو رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی کسی حد اور قانون کے قائل نہیں۔

بیان میں اخوان المسلمین نے خبردار کیا ہے کہ اس منصوبے کا ہدف پورے خطے میں فتنہ، افراتفری اور مزاحمت کے جذبے کو ختم کرنا ہے۔ ایسے میں خاموشی ناقابل قبول ہے اور فوری اجتماعی اقدام ناگزیر ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button