دنیا

شمالی افریقہ، لبنان اور غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہرہ

شیعہ نیوز: تیونس اور مراکش میں لاکھوں افراد نے لبنان اور غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

العربی الجدید نے کہا ہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں لاکھوں افراد نے لبنان اور غزہ میں بے گناہ لوگوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کی یمن پر نئی جارحیت

مظاہرین لبنان اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں سے باز آئے۔

دوسری جانب تیونس میں عوام نے بڑی ریلی نکالی اور لبنان اور غزہ پر صہیونی بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔

شرکاء نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ صہیونی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button