مشرق وسطی

اردن: امان میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے عوام کا مظاہرہ

شیعہ نیوز: بڑی تعداد میں اردنی عوام نے امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امان میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی اہم ملاقات

مظاہرین نے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے اطراف میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو عبورکر کے سفارت خانے تک جانا چاہتے تھے لیکن اردن کے سیکورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرکے انہیں روک دیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد اردن کے عوام تسلسل کےساتھ مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کا سفارت خانہ بند کرنے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button