اہم پاکستانی خبریں

پنجاب؛ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 7تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز: پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق ، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button