اہم پاکستانی خبریں

پنجاب ضمنی انتخابات: امن و امان کیلیے پاک فوج کے دستے بھی موجود ہوں گے، آئی ایس پی آر

شیعہ نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پنجاب میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے فوجی دستے بھی موجود ہوں گے جو کسی ہنگامی صورت حال میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے حساس انتخابی حلقوں میں انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے فوجی دستے موجود ہونگے۔

ضمنی انتخابات کے دوران انتہائی حساس مقامات پر پاک فوج کے دستے تیسرے درجے کی سکیورٹی کی حیثیت سے موجود ہونگے.آئی ایس پی آر کے پاک فوج کے دستے پولنگ کے دوران امن و امان خراب ہونے کی صورت میں کوئیک ری ایکشن فورس کے فرائض سرانجام دینگے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button