
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پنجاب کے قافلہ سالاروں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات، زمینی راستوں کی بندش پر گفتگو
علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ زائرین ایک ایک منٹ کی وڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کر کے اپمنا احتجاج ریکارڈ کروائیں
شیعہ نیوز: سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے راولپنڈی مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان میں پنجاب بھر سے سالار کاروان حضرات کی ملاقاتیں کیں اور زیارت اربعین کے موقع پر زمینی راستوں کی بندش سے متعلق تبادلہ خیال اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ زائرین کو سکیورٹی نہیں دے سکتے تو مستعفی ہو جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے اس سلسلہ میں کئے گئے مختلف اقدامات بالخصوص علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں مختلف شخصیات سے روابط کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی اور ان کی رہنمائی کی۔ علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ زائرین ایک ایک منٹ کی وڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کر کے اپمنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔