
پنجاب کی مثل ابن زیاد حکومت نے چہلم امام حسین ؑ کےجلوسوں میں پیدل جانےپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پنجاب حکومت کا یہ متعصبانہ اقدام 6 کروڑ شیعیان حیدر کرارؑ کے مذہبی وعقیدتی جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنا ہے
شیعہ نیوز : مسلم لیگ ن کی پنجاب کی مثل ابن زیاد حکومت نےایک بار پھر مکتب اہل بیتؑ سے اپنے بغض اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے چہلم امام حسین ؑ کےجلوسوں میں پیدل جانےپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ حکومت پنجاب نے اپنے حکم نامے میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، آئی جی اور تمام پولیس حکام کو ہدایات دی ہیں کہ چہلم امام حسین ؑ پر جلوسوں میں پیدل سفر (مشی) کرکے جانےپر سخت پابندی عائد کی جائے اور خلاف کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
واضح رہےکہ جلوس ہائے عزا میں شرکت کیلئے عزاداروں کا پیدل سفر کرکے جانا کوئی نیا فعل نہیں، یہ عمل تو دہائیوں سے عزادار انجام دے رہے ہیں، دور دراز علاقوں سے مومنین ومومنات اپنے معصوم بچوں کو تھامے پیدل سفر کرکے مرکزی جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کوٹلی امام حسینؑ ڈی آئی خان میں یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش
بس فرق یہ ہے کہ پہلے یہ عمل بغیر کسی نام کے ہوتا تھا اب عراق میں اربعین کے موقع پر نجف تا کربلا تاریخی واک (مشی) کی پیروی میں اس کو باقائدہ ایک شکل وصورت مل گئی ہے ۔
یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پورے پاکستان میں روز اربعین امام حسینؑ کروڑوں عزادار اپنے گھروں سے مرکزی جلوسوں میں شرکت کیلئے پرچم وفا تھامے نکلتے ہیں لیکن کسی بھی شہر میں آج تک ایسا کوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا کہ کہیں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہو یا کسی شہری کو آمد وفت میں ۔
پنجاب حکومت کا یہ متعصبانہ اقدام 6 کروڑ شیعیان حیدر کرارؑ کے مذہبی وعقیدتی جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنا ہے۔ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی قومی تنظیموں خصوصاً مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین نے پنجاب حکومت سے اس نوٹیفکیشن کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔