اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری ہماری شناخت ہے ،اسے خون دے کر بھی جاری رکھیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی صدرشیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ہم حکومت پنجاب کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین ؑکے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے اور مقدمات ختم کرنے کا اعلان کرے، ورنہ سندھ سے زیادہ سخت احتجاج پنجاب کی سڑکوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے سندھ میں تحفظ عزاداری لانگ مارچ کی کامیابی پر صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کو مبارک باد دی ہے، جنہوں نے سکھر سے کراچی تک عوامی ریلی کی قیادت کی اور حکومت مجالس عزا، اربعین واک مشی اور جلوسوں میں شرکت پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کیخلاف درج تمام مقدمات واپس لینے پر مجبور ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں خدا کی رضا حاصل کرنے کیلیے حضرت فاطمہ ؑ کو راضی رکھنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت نے تشیع کو ایک اور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور الحمد للہ اسلام دشمن شیطانی یزیدی قوتوں کو شکست ہوئی ہے، ہم اپنی حکومت پنجاب کو بھی متنبہ کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے اور مقدمات ختم کرنے کا اعلان کرے، ورنہ سندھ سے زیادہ سخت احتجاج پنجاب کی سڑکوں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کیخلاف جو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عزاداری کو محدود کرنے کے زعم سے باہر نکلیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ ہم شیطانی عزائم سے آگاہ ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ عزاداری ہماری شناخت اور قوت ہے، اسے خون دے کر بھی جاری رکھیں گے، کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ فورتھ شیڈول کو شریف شہریوں کی بجائے، تکفیری دہشتگردوں اور ریاست دشمن عناصر کیخلاف استعمال کیا جائے۔ فورتھ شیڈول کا ظالمانہ قانون، آئین کی خلاف ورزی اور تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کی ہے، ظالمانہ اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، حکومت انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے۔ شہادت اور صعوبتیں برداشت کرنا نسلوں سے تشیع کی تاریخ کا حصہ ہے، کسی سے مرعوب پہلے ہوئے، اور نہ ہی اب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button