بنو امیہ کے مظالم سے نہ رکنے والی عزاداری پنجاب حکومت کے ظلم سےبھی نہیں رکے گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ بنو امیہ کے ظلم سے نہ رکنے والی عزاداری کو پنجاب حکومت کے مظالم بھی نہیں روک سکتے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کادو روزہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہواجس میں پنجاب بھر کے اضلاع سے ضلعی سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور یہاں کے اضلاع کا کردار لائق تحسین ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ہماری تمام ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
انہوں نے کہا کہ آج سے چودہ سو سال قبل جب بنو امیہ اور بنو عباس نے ہم پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہم اس وقت نہیں رُکے تو یہ پنجاب حکومت اور عزاداری مخالف گروہ تو بنو امیہ و عباس کے عشر و عشیر بھی نہیں ہیں۔ ہمارے قائد ہمارے لیڈر بہادر ہیں شجاع ہیں میدان میں حاضر ہیں ہماری قیادت کی پالیسی واضح ہے اور زبان زد عام ہے وطن سے وفاداری اور حسین ع کی عزاداری۔ ہم پاکستان میں مسلکی انتہا پسندی ہرگز پھیلنے نہیں دیں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے شیعہ و سنی فرزندان یکجا ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم پاکستان بنایا ہے اور تمام مسالک کو مسلم پاکستان ہی قبول ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ تعلیمی نصاب کو مسلکی نصاب بنانے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے تئیں تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انشاءاللہ ہم اس سازش کو بھی بے نقاب کریں گے اور جو لوگ تعلیمی نصاب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور امام حسین علیہ السلام کا ذکر نکال رہے ہیں اور خاتم النبیین پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ من گھڑت کلمات کا اضافہ کر رہے ہیں انہیں بھی بے نقاب کریں گے۔ ہم ہمیشہ قائد و اقبال کے پاکستان کیلئے کوشاں رہیں گے اور ایک ترقی یافتہ متحد پاکستان کا حصول ہمارے ایمان کا حصّہ ہے۔