پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب میں اربعین واک کرنے پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا

شیعہ نیوز: لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں اربعین واک کرنے پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

لاہور میں جعفریہ کالونی سے شروع ہونیوالی اربعین وال کا مقدمہ تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے ایس ایچ او محمد تنویر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جبکہ لیہ، کروڑ، ملتان، اسلام آباد، گڑھ مہاراجہ سمیت دیگر شہروں میں بھی مقدمات کے اندراج کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

لاہور سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق جعفریہ کالونی سے شروع ہونیوالی ایف آئی آر میں سید فخر رضوی، علی عامر، گلفام رضا، سید فدا حسین رضوی، سید وسیم زیدی سمیت ساڑھے تین سو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ادھر تھانہ کروڑ میں 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اربعین واک کے خلاف درج ہونے والے تمام مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button