مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اوربحرین کی جانب سے صیہونی فضائی دفاعی نظام کی خریداری

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی ریاست سے تعلقات بحالی کے سازشی منصوبے کے بعد اس سے فضائی دفاع کا نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اورمتحدہ عرب امارات اوربحرین کے حکام کے درمیان فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے مفاہمتی نوٹس پر دستخط کئے گئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے اس سے پہلے ایک اورمسلم ملک مراکش کے ساتھ ڈرون طیارے کی پروڈکشن کا پلانٹ لگانے کا معاہدہ کیا ہے اور اب تین دوسرے مسلم ممالک کو ترقی یافتہ راڈار نظام بیچنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مراکش نے جعلی صیہونی ریاست سے دسیوں ڈرون طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button