پوری طاقت سے ٹرمپ کے اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔ تحریک الفتح
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی تحریک الفتح نے اعلان کیا ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کا مقابلہ کیا جائے گا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق تحریک الفتح نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات غیر قابل قبول ہیں۔
اس تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ تمام وسائل کے ذریعے ٹرمپ کے اقدامات کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گے۔ بیان میں عربوں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی حمایت پر مبنی عرب سربراہوں کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے پابند رہیں۔
تحریک فتح کے بیان میں اسی طرح عرب قوم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ ختم کریں۔
تحریک الفتح کے بیان میں آیا ہے کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ہر طرح کے داخلی اختلافات کو ختم کریں اور متحد رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام سطح پر ٹرمپ کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
تحریک الفتح کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی ایک بھی فلسطینی ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
تحریک فتح کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکی حکومت، غاصب اسرائیلی حکومت کا اصل شریک ہے۔
ایک طرف جہاں امریکی صدرٹرمپ سینچری ڈیل نامی منصوبے کی رونمائی کی تیاری کر رہے ہیں وہیں فلسطینی نوجوانوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کی شب فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ فلسطین کے بیت لحم علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو نذر آتش کر دیا۔
صیہونی جیلوں سے خبر موصول ہوئی ہے کہ فلسطینی اسیروں نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔اسیروں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔
فلسطین کی تمام جماعتوں اور گروپوں نے امریکی صدر کے اس غیر قانونی فیصلے کی مذمت کی ہے۔