دنیا

میرے باتھ روم میں ڈیوائس لگا دی، بوریس کا نیتن یاہو پر شرمناک الزام

شیعہ نیوز: برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی آلات برآمد ہوئےتھے۔

پالٹیکو جریدے کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن نے حال ہی اپنی ایک تحریر کردہ کتاب( Unleashed) میں جو دس اکتوبر کو شائع ہوگی، اس بات کا انکشاف کیا ہے اس کتاب میں انہوں نے کہا ہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ان کی ملاقات دوہزار سترہ میں ہوئی تھی، ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم باتھ روم گئے اور جب وہ باہر نکلے تو سیکورٹی ٹیم نے باتھ روم کا جائزہ لیا تو اس میں نجی باتیں سننے کے آلات نصب کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان اور غزہ میں جنگ بندی ایک ہی وقت میں ہونی چاہیے، سید عباس عراقچی

اس کتاب میں بوریس جانسن نے جو دعوی کیا کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسی دوران اسرائیل پر الزام عائد کیا گيا تھا کہ اس نے وائٹ ہاؤس میں بھی جاسوسی کے آلات نصب کئے تھے۔

مئی میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اسرائیل کئی دہائیوں تک انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے اس وقت خصوصی چیف پراسیکیوٹر کریم خان تھے جبکہ ان کے پیشرو فاتووا بنسودا تھے۔

عالمی فوجداری عدالت کی اسی جاسوسی کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم کو آئی سی سی کے منصوبوں سے آگاہی ملتی رہتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button