مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ خاتون سمیت 2 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطین الیوم کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 29 سالہ خاتون کو شہید کردیا، خاتون کی شناخت مائی افناہ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ابودیس کے علاقے سے تھا، فلسطینی میڈیا کے مطابق خاتون نے غلطی سے گاڑی کو اسرائیلی ملٹری کے زیر تعمیر روڈ پر موڑا تھا جس پر انہیں اسرائیلی فوج نے گولی ماردی۔

ادھر نابلس میں ں قابض اسرائیلی افواج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا، 16 سالہ احمد زاہی بانی شمسا کو سر میں گولی لگی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button