قادیانیوں نے شیعہ دینی مرکز جامعۃ المنتظر میں اسلام قبول کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قادیانیوں کے ایک وفد نے شیعیان حیدرکرارؑ کی تاریخی دینی درسگاہ جامعۃ المنتظر لاہور آکر اسلام قبول کرلیا ۔ تمام قادیانی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے ہاتھ پر مشرف بااسلام ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق قادیانیوں کے ایک وفد نے جامعۃ المنتظر لاہور آکر اسلام قبول کرلیا۔ شیعیان پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں قادیانیوں کے ایک وفد کی آمد اور جامعۃ المنتظر کے پرنسپل حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کے بعد مذہب حقہ قبول کرلیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں معروف ذاکر اہل بیت ؑ ریاض شاہ رتووال خالق حقیقی سے جا ملے
شیعیان پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں قادیانیوں کے ایک وفد کی آمد اور جامعۃ المنتظر کے پرنسپل حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کے بعد مذہب حقہ قبول کرلیا۔حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق قادیانی وفد سے دین مبین اسلام اور ختم نبوت کے بارے میں سوالات اور تسلی بخش جوابات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے۔