دنیاہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلیمانی پرحملہ، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اٹلی کے اخبار لاسٹیمپا کے ساتھ گفتگو میں خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ائر پورٹ پرامریکہ نے شہید کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کا بین الاقوامی قوانین کے بارے میں مؤقف واضح ہے۔ روس اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتا ہے ۔سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکہ کا بغداد ائر پورٹ پر حملہ بے شرمانہ اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف تھا جس میں میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے یہ حملہ شہید قاسم سلیمانی کے علاوہ ایک سولین ائر پورٹ پر بھی حملہ تھا ۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اپنے حدود سے کافی آگے نکل گیا ہے اور امریکی اقدامات بین الاقوامی اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button