شہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی امن کی سب سے قابل قدر اور مثالی شخصیت شہید قاسم سلیمانی

شیعہ نیوز:فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کی سب سے قابل قدر اور مثالی شخصیت، وہ بے لوث خدمت کرنے والے جنرل تھے جنہوں نے 2 دہائیوں تک دہشت گردی اور جرائم پیشہ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور خطے اور دنیا کی سلامتی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے ایکس (X) کے سوشل میڈیا پیج میں لکھا کہ ایران اور عراق میں شہید قاسم سلیمانی کے جنازے میں کئی ملین لوگوں کی شرکت اور دنیا والوں کی ان سے محبت وعقیدت ، وابستگی اور ہمدلی، تاریخ کا سب سے شاندار اور دیرپا امن ایوارڈ تھا۔

ناروے کی نوبل کمیٹی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اپنا 2023 کا نوبل انعام نرگس محمدی کو دے گی۔ رگس محمدی نے شیرینی عبادی کی سرکردگی میں 2008 کے بلووں کے دوران انسانی حقوق اور ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف سرگرمیاں انجام دیں جس پرپہلے ان پر پابندی عائد کی گئی اور پھر جون 2009 میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

خرداد 1400 ہجری شمسی میں، اسے دوبارہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ، جیل کے دفتر میں دھرنا، ڈائریکٹر اور جیل حکام کی نافرمانی، کھڑکیوں کو توڑنے اوربہتان تراشی کے الزامات میں دوبارہ سزا سنائی گئی اور قید کر دیا گیا۔

نوبل امن کمیٹی نے انسانی حقوق مخالف فیصلوں سے نہ صرف عالمی سطح پر امن و صلح کیلئے اقدام نہیں کیا بلکہ امن، آزادی اور انسان دوستی کے لئے مثالی اور مقدس تصورات پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button