دنیا

قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے بزدلانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو الرٹ کردیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی حکام نے ٹوئٹر پر فیصلے کی تصدیق کی ہے تاہم جولان کی پہاڑیوں کے متعلق فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیل نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہرمون پہاڑ کو بھی زائرین کیلئے بند کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button