مشرق وسطی

قاسم سلیمانی کی شہادت پر عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کا رد عمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ، فلسطینی تنظیم حماس ، روسی وزارت خارجہ، مقتدی صدر، عمار حکیم اور بعض دیگر عالمی رہنماؤں نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو جنگی مجرم قراردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے اور اللہ تعالی نے شہادت کی پاداش عطا کرکے انھیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سرافراز اور سربلند کردیا ہے۔ اور اسلامی مزاحمت امریکہ سے سخت انتقام لےگا۔

عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ قیس خزعلی نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہد المہندس کی شہادت بلا شبہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست پر منتج ہوگی۔

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کمانڈروں نے اپنی پوری زندگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف اور داعش کے خلاف جنگ میں بنیادی کردار ادا کیا۔امریکہ نے خطے میں نئی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

عراق کی النجا تحریک کے سربراہ اکرم الکعبی نے امریکہ کے اس اقدام کو ٹرمپ کی حماقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی اس حماقت پر بہت زیادہ پچھتانا ہوگا ۔

روسی وزارت خارجہ نے بھی امریکی حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجرجنرل سلیمانی اپنے ملکی اور قومی دفاع میں مصروف تھے روسی وزارت خارجہ نے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

فلسطینی تنظیم حماس نے بھی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے مجرامہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مجرمانہ فعل کا سخت جواب دیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button