اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سردار قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا آغاز ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سردار قاسم سلیمانی کی شہادت اصل میں امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا آغاز ہے۔سرزمین عراق میں امریکہ سردار قاسم سلیمانی پر حملہ کرکے اسلام ومسلمین کے خلاف خود میدان میں اترا ہے جس کا جواب دینا اب مسلمانوں پر واجب ہوگیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے زیر اہتمام بغداد میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کے خلاف وحدت ہائوس سے ریسٹ ہائوس چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ اہل سنت برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں علاقے کے ہزاروں انقلابی مسلمان شریک ہوئے جو امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے ریسٹ ہائوس چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کیا۔اس احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی کے علاوہ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن محمد شفیع، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید یعسوب دین، مسعود الرحمن جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران اور شہزاد احمد نے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے امریکی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمان ممالک کو متحد ہوکر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کرنا چاہئے۔

مقررین نے حکومت پاکستان کو انتباہ کیا کہ ایران کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کے بائولے کتے ٹرمپ کا امریکی صدر رہنا ہی اس بات کی نشاندہی ہے کہ اب اللہ تعالیٰ نے امریکی وجود کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جنرل قاسم سلیمانی شہادت پاکر سرخرو ہوا ہے اور اس پاک خون سے کروڑوں قاسم سلیمانی پیدا ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں امریکہ کا پیچھا کرینگے۔

ایم ڈبلیوایم جی بی کے رہنماؤں نے ان تمام اسلامی ممالک کو خبردار کیا جو امریکی غلامی پر فخر کرتے ہیں وہ اس غلامی کے طوق کو اتار پھینکیں ورنہ ان کا وجود بھی خطرے میں ہے۔انہوں نے ملک کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اب اس اسلامی ریاست میں حکومت کرنے والوں کا فرض ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائے۔

ایم ڈبلیوایم جی بی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے ۔اب تک ایک مذمتی بیان بھی حکمرانوںکی جانب سے جاری نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان سرزمین کو امریکی عزائم کیلئے ایران یا کسی اور اسلامی ملک کے خلاف استعمال میں دیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button