مشرق وسطی

خلیج فارس تعاون کونسل زوال کے دہانے پر ہے، قطر

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے قطر کے محاصرے کی دوسری برسی کے موقع پر کہا ہے کہ قطر کے خلاف جاری پابندیوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کو زوال کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔
پانچ جون دو ہزار سترہ کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر پر مشتمل چار عرب ملکوں نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس ملک سے تعلقات منقطع اور اس ملک کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔
قطر کے دفتر خارجہ کی ترجمان لولوہ الخاطر نے عرب ملکوں کے اس اقدام کا مقصد قطر کی معیشت کو نقصان پہنچانا قرار دیا اور تاکید کی کہ یہ چاروں عرب ممالک، قطر کے خلاف اپنے کسی بھی شرمناک مقصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
اس ترجمان نے کہا کہ دوحہ اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ قطر اور ان چاروں ملکوں میں اگر تعلقات بحال بھی ہو جائیں تو بھی قطر ان ممالک سے کسی بھی طرح کی کوئی وابستگی نہ رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button