دنیا

شاباک کے سربراہ کی برطرفی کا اصل سبب "قطر گیٹ” ہے، یائیر لاپیڈ

شیعہ نیوز: صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے شاباک کے سربراہ رونن بار کی برطرفی اور صیہونی حکومت میں پیدا ہونے والے سیاسی اور عدالتی بحران کے بارے میں کہا کہ نیتن یاہو کی ذمہ داری سے فرار اور "قطر گیٹ” کے معاملے کا خوف شاباک کے سربراہ کی جلد بازی اور پراسرارانہ برطرفی کی اصل وجہ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک موجودہ صیہونی کابینہ کام کرتی رہے گی، ایک نئی تباہی کا باعث بنے گی، اور اس کی قیمت انسانی جانیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی میزائل سسٹم کی نئی کھیپ اسرائیل روانہ

صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اندرونی سیاسی کشمکش اور غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے سائے میں صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے حوالے سے ایک متنازعہ معاملہ سامنے آیا ہے جو سیاسی حلقوں میں ’قطر گیٹ‘ کے نام سے مشہور ہو گیا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر اور قطری حکومت کے درمیان خفیہ رابطے کی کہانی، جسے "قطر گیٹ” کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک سیکورٹی کیس ہے جس کا تعلق شاباک کی جانب سے نیتن یاہو کے دفتر کے صیہونی حکومت کے مفادات کے خلاف اقدامات اور غزہ جنگ کے دوران حکومت کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے ہے۔ شاباک کا دعویٰ ہے کہ سینئر مشیروں اور نیتن یاہو کے اندرونی حلقوں نے مقبوضہ علاقوں میں قطر کے مفادات کی حمایت اور تحفظ کے بدلے قطر سے ادائیگیاں وصول کیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button