دنیا

افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری قطرکو سونپ دی گئی

شیعہ نیوز:طر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے امریکی وزير خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری قطر کو سونپ دی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے امریکی سفارتخانہ بند ہے اور امریکی سفارتخانے کے آپریشنز قطر منتقل کیے گئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے قطر سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور قطر اپنے کابل کے سفارتخانے میں امریکی مفادات سیکشن قائم کرے گا، مقصد قونصلر خدمات فراہم کرنا اور امریکی سہولیات کی حفاظت کی نگرانی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button