
قطر کی جانب سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاہانہ تحفہ
شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر سے قیمتی طیارہ بطور تحفہ ملنے کا امکان ہے جسے وہ ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے قیمتی طیارہ تحفے میں دیا جائے گا۔
قطری شاہی خاندان کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ قیمتی بوئنگ 747-8 طیارہ، امریکہ کو اب تک دی جانے والی سب سے مہنگا حکومتی تحفہ شمار ہوگا۔ اس طیارے کی مارکیٹ قیمت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الشجاعیہ میں اسرائیلی فوج پر مزاحمتی حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ اس طیارے کو اپنی صدارت کے بعد صدارتی لائبریری کو بھی عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف ڈیموکریٹس نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اخلاقی و قانونی لحاظ سے مشکوک قرار دیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ کے رہنما چاک شومر نے ایکس پر لکھا ہے کہ قطر کی جانب سے ایئر فورس ون کا تحفہ "امریکہ پہلے” کے نعرے کی توہین ہے۔ یہ صرف رشوت نہیں بلکہ بیرونی اثر و رسوخ کی واضح ترین مثال ہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لائٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی حکومت کی جانب سے دیا گیا تحفہ مکمل قانونی فریم ورک کے اندر قبول کیا جاتا ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ مکمل شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔