قطر نے رفح پر اسرائیل کے حملے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا
شیعہ نیوز: ایک قطری عہدیدار نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔
اسپوتنک ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ قطر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ کے جنوبی شہر رفح کے خلاف اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اس قطری عہدیدار نے روزنامہ Haaretz کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رفح میں کوئی بھی فوجی آپریشن غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو متاثر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کولمبیا نے صیہونی حکومت کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے رفح پر زمینی حملہ شروع کیا تو وہ دراصل حماس کو یہ پیغام دے گا کہ اس کا غزہ میں جنگ ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثالث کے طور پر، ہم نے دو شرائط کے ساتھ مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ایک یہ کہ دونوں فریق ہمارے معاہدے کو قبول کریں اور دوسری یہ کہ فریقین معاہدے پر عمل درآمد پر توجہ دیں، لیکن ہم اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کو حاصل نہیں کرنا چاہتے۔