ملک خداداد پاکستان کی غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علامہ قاضی نادر حسین علوی
شیعہ نیوز : مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صدر و پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، صہیونیوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وارثان شہداء نے انصاف کے لئے ہر ریاستی ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا، مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا،علامہ مقصودڈومکی
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں منعقدہ ”لبیک یافلسطین سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، علامہ اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر، سلیم عباس صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما غلام شبیر حیدری، جماعت اسلامی کے رہنما صہیب عمار صدیقی، بابو نفیس انصاری، انجینئر سخاوت علی، علامہ خالد فاروقی، علامہ اصغر شہیدی نے خطاب کیا۔