پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گستاخ اہلیبیتؑ قاضی نثار کو فی الفور گرفتار کیا جائے: وفاق المدارس شیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے گلگت کے مولوی قاضی نثار کی طرف سے بارہویں تاجدار امامت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملعون کیخلاف 298-A کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان اقدس میں ناقابل معافی گستاخی کی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس فتنہ کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنائیں تاکہ آئندہ کسی کو مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے بارے میں گستاخی کی جرات نہ ہو۔ ارض پاکستان میں اہل تشیع ہمیشہ اتحاد امت کے داعی رہے ہیں۔ اتحاد امت کی فضاء کو فروغ اور امن و سلامتی کا درس دیا ہے، لیکن شرپسند عناصر اور ریاستی ذمہ داران یاد رکھیں، امن سب کیلئے برابر ہے۔ اگر بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی تو سب اس آگ میں جلیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام مسلمانوں کی متفقہ شخصیت ہیں۔ اس بدبخت مولوی نے امام مہدیؑ کے ظہور سے متعلق رسول خدا کی احادیث سے انکار کرکے اسلام کے مسلمہ عقیدے کی توہین کی ہے، خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ امام مہدیؑ، امام حسین علیہ السلام کی نویں نسل سے ہوں گے۔ رسول اللہ کے بارہویں جانشین، امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرزند اس وقت پردہ غیبت میں ہیں۔ حکم باری تعالیٰ سے ظہور فرمائیں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی نثار نے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی سے مسلمانوں کی دل آزاری کی اور عقیدہ مہدویت سے انکار کرکے مسلمانوں کے مسلمہ عقائد کا انکار کیا ہے۔ ہم اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ فی الفور ایف آئی آر درج کر کے اس گستاخ شخص کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ افسوس ہے کہ اگر کوئی شیعہ دشمنان اہلبیت کیخلاف کوئی بات کرلے تو پولیس فوری اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیتی ہے، لیکن ابھی تک ملعون قاضی نثار کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button