پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے تنظیمی وفود کی ملاقات

وفود نے مختلف علاقائی و تنظیمی امور پر قائد محترم سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اور قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی

شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان وفاقی علاقہ اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے تنظیمی  وفود نے ملاقات کی۔

اسلام آباد کے وفد میں سید جاوید حسین شاہ صدر وفاقی علاقہ اسلام آباد ،مولانا سید بنیامین نقوی سینئر نائب صدر وفاقی علاقہ ،تصور عباس جنرل سیکرٹری سید سجاد حیدر نقوی اور سید افتخار حسین نقوی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ مراد جمالی، علامہ مقصود ڈومکی کی کمشنر نصیر آباد سے ملاقات

شمالی پنجاب کے وفد میں سید الطاف کاظمی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، مولانا سید الطاف حسین رضوی مشیر سیاسی و مذہبی امور، سید ہارون بابر جعفری ضلعی صدر گجرات، مولانا سید موسی کاظم نقوی ضلعی جنرل سیکرٹری گجرات، مولانا اسجد عباس یزدانی کھاریاں، سید معظم رضا تحصیل صدر گجرات اور مولانا شفیق مہدی تحصیل صدر کھاریاں شریک تھے۔

وفود نے مختلف علاقائی و تنظیمی امور پر قائد محترم سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اور قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر قائد محترم نے تنظیمی اراکین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button