مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

قائد انقلاب نے جنرل قاآنی کو سپاہ قدس کا نیا سربراہ تعینات کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو نئے کمانڈر قدس فورس تعینات کردیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے حکم میں جنرل سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جنرل قاآنی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل قاآنی سپاہ قدس کے نائب سربراہ ہیں جنھیں آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی دردناک شہادت کے بعد سپاہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button