اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اس موقع پر محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء مشائخ نے غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی بمباری، جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے

شیعہ نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کے فرمان پر قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ اور انسانیت سوز وحشیانہ جارحیت کے خلاف آزادی القدس اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء مشائخ نے غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی بمباری، جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی و حق خود ارادیت دلوانے اور جبری یہودی آبادکاری کو ختم کرنے، فلسطین میں غذائی، طبی اور ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور طاقت کا عملی مظاہرہ کریں، گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین نے آزادی القدس کی جدوجہد کرنے والوں کے حوصلوں کو مزید بلند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تہران: شہید حسن نصر اللہ کی بیٹی کا طاغوت شکن خطاب

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مسلم حکمران امریکی، اسرائیلی دباؤ میں آئے بغیر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنی علیحدہ مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں اور اپنے دین و ایمان کے تحفظ و بقاء اور مظالم سے نجات کیلئے اپنی مسلم اقوام متحدہ، اسلامی کرنسی، تجارتی منڈی قائم کریں، اپنے ممالک میں حکومتی سطح پر تمام تر اسرائیلی اور اس کے سہولت کار ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، پاکستان میں استعمار کے ایجنٹ و آلہ کار فرقہ پرست تکفیری عناصر آزادی القدس کی جدوجہد کو دبانے کیلئے قابل مذمت گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں، پاکستان کے تمام غیور مسلمان بلاامتیاز رنگ و مسلک مجاہدین فلسطین و شہدائے مقاومت کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ و اسرائیل کی جبری غزہ خالی کرانے کی اشتعال انگیز دھمکیاں اور وحشیانہ جارحیت پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کی غیرت ایمانی کیلئے کھلا چیلنج ہے، آزادی القدس اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں و مقاومتی تحریکوں کی ہر قسم کی بھرپور امداد کیلئے برادر اسلامی پڑوسی ملک ایران کا تاریخی جرأت مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button