پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ: علامہ علی حسنین کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

شیعہ نیوز: کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ علی حسنین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بطور صوبائی نمائندہ ملت کی خدمات کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کو پاکستانی عوام تسلیم نہیں کریں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ علی حسنین کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر علامہ ہاشم موسوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، آغا رضا، ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی اور علامہ مقصود علی ڈومکی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button