پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ: علامہ مقصود علی ڈومکی کی سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات

مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کی۔ ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی سجاد علی ان کے ہمراہ تھے۔

گفتگو کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے گولی کی بجائے حکمت، تدبر اور سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کریں گے لیکن قومی مفادات کا سودا ہرگز نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

جب عوام کے مقبول لیڈرز جیلوں میں ہوں اور مصنوعی مینڈیٹ کے حامل ایسے افراد ملکی فیصلوں کے مالک بن جائیں جن کی نہ عوامی حمایت ہو نہ فکری پختگی، تو ایسے حالات میں ریاستی ادارے اور حکومتی پالیسیاں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی قیدی نام نہاد جمہوری حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ محب وطن، وفاقی سوچ رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اصولوں کی سیاست کے فروغ اور ملک کے استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اہم کردار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button