اہم پاکستانی خبریں

کوئٹہ، سول سوسائٹی کا فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

شیعہ نیوز: سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت سماجی کارکن شہزاد بلوچ اور سعد بلوچ نے کی۔ احتجاجی ریلی کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی، جہاں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل گزشتہ کئی ماہ سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ اسلامی ممالک سمیت پاکستان کے حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی اور نہتے فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو فوری طور پر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں میڈیا سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button