اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ: شیعہ علماء کونسل اور جماعت اہلسنت کے وفود کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

وفود نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہک ایران نے جوانمردی کیساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے

شیعہ نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد خالد سلطان سروری قادری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ دبیر حسین کی سربراہی میں وفود نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ میں نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ایس سی او اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض، دستخط سے انکار

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں کھڑے رہنا اور ان کو منہ توڑ جواب دینا آسان کام نہیں ہے۔ ایران نے جوانمردی کے ساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کو اسلامی اتحاد کے بغیر شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ایران میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی افسران اور سائنسدانوں کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button